کتنا حسین نام ہے مولا حسین کا

 حسینؐ

کتنا حَسین نام ہے مولا حسینؐ کا

ہر سمت ہی قیام ہے مولا حسینؐ کا


 کرتے ہیں ناز جس کی ہی قسمت پہ انبیاء 

وہ حر تو بس غلام ہے مولا حسینؐ کا


قرآن کا جو کہتے ہو کے ہے ہمیں بہت

سارا ہی یہ کلام ہے مولا حسینؐ کا


خالق کی بات ، بات ہے مولا حسینؐ کی 

خالق کا کل نظام ہے مولا حسین کا


جو عاصیوں کو بخش کے دیتا ہے مرتبے 

اک ایسا انتظام ہے مولا حسینؐ کا


تخلیقِ کائنات ہے خالق کی ہاں مگر

اس کوچلانا کام ہے مولا حسینؐ کا


کھا کر حلال لقمے جو پلتے ہیں ماتمی

یہ بھی تو اہتمام ہے مولا حسینؐ کا


سائر نمازِ عشق ہوں کرنے لگا ادا

سجدہ مرا تمام ہے مولا حسینؐ کا


ارسلان علی سائر

Comments

Popular posts from this blog

رل گئے سہرے پاک بنے دے رل گئی ہے بنرے دی ماء

قم کی شہزادی کا بابا لوٹ کر آیا نہ گھر

اصغر دی مسکان دا حملہ