رب کا معجزہ حسین ہے
رب کا معجزہ حسینؐ ہے
کون دوسرا حسینؐ ہے
بیعتیں یہ کہہ کے ہٹ گئیں
سامنے کھڑا حسینؐ ہے
ہے خُدا کی جان مصطفیٰؐ
جانِ مصطفیٰؐ حسینؐ ہے
کربلا نے مانگا ہے علیؐ
اور بن گیا حسینؐ ہے
موت بن گئی ہے زندگی
یہ کرم ترا حسینؐ ہے
آسمان پر جو شمس ہے
وہ ترا دیّا حسینؐ ہے
جیسے ایک ہے وہ کبریا
ویسے ہی مرا حسینؐ ہے
جس نے پوچھا کون ہے ترا
میں نے کہہ دیا حسینؐ ہے
یا الہیٰ کیا ہے ماجرا
تو مجھے لگا حسینؐ ہے
حرؑ سے پوچھ کر تو دیکھیے
حرؑ کا کبریا حسینؐ ہے
لوح پر تو ایک بھی نہیں
سات دے رہا حسینؐ ہے
ارسلان علی سائر
Comments
Post a Comment