کمال نعت نبی کی ملی عطا سے مجھے

 نعت

کمال نعت نبی کی ملی عطا سے مجھے 

سخی حسین کے بابا کی ہی دعا سے مجھے


کبھی نہ دوستی رکھنا نبی کے منکر سے 

ملا ہے درس یہ مولا کی کربلا سے مجھے


نہیں ہے کوئی جو میری یہ بات رد کر دے

کہ داد نعت پہ ملتی ہے کبریا سے مجھے


جو دل دھڑکتا ہے میرا علی علی کر کے 

اول اول یہی نسبت ہے مصطفیٰ سے مجھے


شعور بخشا ہے احمد نے ایسے مدحت کا 

کہ دور رکھا ہے ہر دشمن عزا سے مجھے


نبی کا قرب ہے ڈھونڈا جگہ جگہ لیکن 

نبی کا قرب ملا ذکر مرتضیٰ سے مجھے


ارسلان علی سائر

Comments

Popular posts from this blog

رل گئے سہرے پاک بنے دے رل گئی ہے بنرے دی ماء

قم کی شہزادی کا بابا لوٹ کر آیا نہ گھر

اصغر دی مسکان دا حملہ