درد سے بھرے ہیں مرتضیٰ
درد سے بھرے ہیں مرتضیٰ!!
ھائے! رو پڑے ہیں مرتضیٰ!!!
خستہ جان سیدہ کا دکھ
صرف جانتے ہیں مرتضیٰ!!
ضرب یہ شدید ضرب ہے!!
قیدی ہو گئے ہیں مرتضیٰ!!!
سامنے ہیں قاتل بتول!!
اور چپ کھڑے ہیں مرتضیٰ!!
ہے سوئے ادب جو میں لکھوں
جس طرح گرے ہیں مرتضیٰ!!
سائر آئے صاحب الزماں
منتظر بڑے ہیں مرتضیٰ!!!
ارسلان علی سائر
Comments
Post a Comment