تیرے سجاد کو بچا آئی

 تیرے سجاد کو بچا آئی 

اپنا سب کچھ مگر لٹا آئی 


دیکھ بھائی تری بہن زینب 

قید اک سال کی نبھا آئی 


جس جا باغی تجھے پکارا گیا

نام تیرا وہیں سکھا آئی  


لوگ توحید بھول بیٹھے تھے 

زندہ گھر گھر میں کر خدا آئی


میری محنت رہے گی محشر تک 

میں جو ماتم کی صف بچھا آئی


تیری مجلس ہو یا ولائے علی ص

حشر تک دے انہیں بقا آئی 


جا بجا ماتمی جو ہیں سائر 

بنت حیدر ص ہے کر دعا آئی


ارسلان علی سائر

Comments

Popular posts from this blog

رل گئے سہرے پاک بنے دے رل گئی ہے بنرے دی ماء

قم کی شہزادی کا بابا لوٹ کر آیا نہ گھر

اصغر دی مسکان دا حملہ