کبریا کی جو ہے بقا سجدہ
کبریا کی ہے جو بقا سجدہ
وہ ہے مولا حسین ص کا سجدہ
کن کے آغاز سے کہیں پہلے
رب نے شبیر ص کا لکھا سجدہ
یہ تو شبیر ص کی عنایت ہے
کون کرتا بھلا ادا سجدہ
بس یہ شبیر ص کو ہی زیبا ہے
دیکھتا جس کا ہے خدا سجدہ
بادشاہ حسین ص مولا ہیں
بادشاہ حسین ص کا سجدہ
عشق کا سجدہ جب کیا میں نے
تب مکمل ہوا مرا سجدہ
سجدہ شبیر ص کو کرے سائر
کیسے ہو گا کوئی قضا سجدہ
ارسلان علی سائر
Comments
Post a Comment