حسین لازوال ہے

 حسین لا زوال ہے

حسین بے مثال ہے


کمال والے کہہ گئے 

حسین با کمال ہے


وہ جس کے سائے دیں بچا

حسین وہ ظلال ہے


ڈرا سکے حسین کو

کسی کی کیا مجال ہے


حقیقتاً عباس میں

حسین کا جلال ہے


کرم ہے یہ حسین کا 

کہ دین حق بحال ہے


ارسلان علی سائر

Comments

Popular posts from this blog

رل گئے سہرے پاک بنے دے رل گئی ہے بنرے دی ماء

قم کی شہزادی کا بابا لوٹ کر آیا نہ گھر

اصغر دی مسکان دا حملہ