عزادار حسین ابنِ علی ہوں

 عزادارِ حسین ابنِ علیؐ ہوں

ملائک کےلیے میں بندگی ہوں  


 مُقدر میں لکھا ہے ماتمی ہوں 

خدا کا شکر ہے میں جعفری ہوں


مرے حصے میں آئی ہے ولایت

جہاں والو میں قسمت کا دھنی ہوں


غمِ شبیرؐ ورثے میں ملا ہے 

میں کہہ سکتا ہوں کہ میں جنتی ہوں 


مری خلقت زمانے سے جدا ہے

دعائے فاطمؐہ بنتِ نبیؐ ہوں


وہ میرے نور سے نوری بنے ہیں

ملائک کو میں دیتا روشنی ہوں


نمازی کہہ کے تم مجھ کو بلاؤ

صفِ ماتم کا سائر ماتمی ہوں 


ارسلان علی سائر

Comments

Popular posts from this blog

رل گئے سہرے پاک بنے دے رل گئی ہے بنرے دی ماء

قم کی شہزادی کا بابا لوٹ کر آیا نہ گھر

اصغر دی مسکان دا حملہ