بنت مصطفیٰ ہوں میں
بنت مصطفیٰ ہوں میں
پھر بھی غم زدہ ہوں میں
حرف حرف رو پڑا !!!
کیسا مرثیہ ہوں میں ؟
سانس ہے گھٹن بھی ہے
اور فاطمہ (ص) ہوں میں !
گھر میں بھی اماں نہیں
کتنی بے نوا ہوں میں!!!!
کیا تمہیں نہیں پتہ !
پردۂِ خدا (ج) ہوں میں
رو پڑی ہیں آیتیں
زخمی انما ہوں میں !
حق نہیں دیا گیا!!!!
ایک التجا ہوں میں
خوشیاں چھن گئیں سبھی
غم کا آئینہ ہوں میں !
لکھ تو سائر اب یہی
غم کا ماجرا ہوں میں
ارسلان علی سائر
Comments
Post a Comment