اپنی مدحت حسین دیتے ہیں
سلام
اپنی مدحت حسین دیتے ہیں
کتنی عزت حسین دیتے ہیں
جنتی لوگ ہیں علی والے
اور جنت حسین دیتے ہیں
کیا خدا کو بھی کوئی دیتا ہے
کیسی حیرت حسین دیتے ہیں
مطمئن ہوں میں مار کر زنجیر
مجھ کو صحت حسین دیتے ہیں
دہر میں با ضمیر لوگوں کو
اپنی سنگت حسین دیتے ہیں
کوئی پوچھے تو جون کہہ دینا
نوری رنگت حسین دیتے ہیں
چومتا ہوں جو پرچمِ غازی
یہ عقیدت حسین دیتے ہیں
مجھ کو غازی کی ہے قسم سائر
سب کو شہرت حسین دیتے ہیں
ارسلان علی سائر
Comments
Post a Comment