قلم کو میں نے اٹھایا ہے فاطمہ کےلیے
قلم کو میں نے اٹھایا ہے فاطمہ کے لئے
سخن کا ذوق بڑھایا ہے فاطمہ کے لئے
نبی سے زیرِ کسا کہتے ہیں یہ جبرائیل
"جہاں خدا نے بنایا ہے فاطمہ کے لئے "
جہاں میں بضعتہ منی کی بن گئیں مصداق
نبی نے خطبہ سنایا ہے فاطمہ کے لئے
قلم کے ساتھ ہراک لفظ سجدہ ریز ہوا
جو میری فکر میں آیا ہے فاطمہ کے لئے
بصد خلوص میں سلمان کا مقلد ہوں
جبیں کو میں نے جھکایا ہے فاطمہ کے لئے
علی جہاں میں کوئی دوسرا نہیں سائر
علی تو ایک ہی آیا ہے فاطمہ کے لئے
ارسلان علی سائر
Comments
Post a Comment