ہمیشہ یہ عزاداری رہے گی
ہمیشہ یہ عزاداری رہے گی
خدا کی جو نگہداری رہے گی
علم عباس۶ کا جب تک رہے گا
قسم رب کی علمداری رہے گی
عطا سادات سے ہونا نہیں کچھ
اگر تجھ میں ریاکاری رہے گی
وفا منسوب غازی۶ سے ہوئی ہے
جہاں بھر میں وفاداری رہے گی
نہ کر محدود مجھ کو اے شریعت
عقیدت تجھ پہ تو بھاری رہے گی
عزا شبیر ص کی ہے جاودانی
دعائے سیدہ ۶ جاری رہے گی
دعائے فاطمہ۶ ہیں! ماتمی ہیں
ہماری قبر کب تاری رہے گی
مرے حصے یہ سائر نوکری ہے
اسی میں زندگی ساری رہے گی
ارسلان علی سائر
Comments
Post a Comment