جس کا حیدر امام ہوتا ہے
جسکا حیدر امام ہوتا ہے
اس پہ رب کا سلام ہوتا ہے
دیکھتا ہوں میں ماتمی چہرہ
حج مرا پھر تمام ہوتا ہے
سن تو فتویٰ لگا نہیں سکتا
یہ امامت کا کام ہوتا ہے
ماتمی کا مقام پوچھا ہے ؟
وہ علیہ السلام ہوتا ہے
جب ثنائے حسین کرتا ہوں
رب سے میرا کلام ہوتا ہے
جس میں محدود ہوں علی مولا
وہ عقیدہ حرام ہوتا ہے
سن مقصر وہ تجھ سے بہتر ہے
جس کا بھگوان رام ہوتا ہے
بارگاہِ حسین میں سائر
شاعروں کا مقام ہوتا ہے
ارسلان علی سائر
Comments
Post a Comment