جوانی میں جیسے علی بولتا ہے

 سلام 

جوانی میں جیسے علیؐ بولتا ہے 

یوں بچپن میں اصغرؐ سخی بولتا ہے


ضرورت سے زیادہ علیؐ دے رہے ہیں

یہ اَبھمان کر کے جلیۚ بولتا ہے


ہے ماتم علیؐ کی ولا کی گواہی 

کہ ہر ماتمی میں نبی بولتا ہے


علیؐ کو بشر کہنے والو سے پوچھو

خُدا خود کو کیوں پھر علیؐ بولتا ہے


سُناتا ہوں پہلے قصیدہ علیؐ کا 

مرا بیٹا مجھ سے تبھی بولتا ہے 


میں کرتا ہوں غازیؐ کے پرچم سے باتیں 

مرے ساتھ غازیؐ سخی بولتا ہے


جو کھاتا ہو صدقہ علیؐ مرتضیٰ کا

علیؐ سن کے سائر وہی بولتا ہے 


ارسلان قلندری سائر

Comments

Popular posts from this blog

رل گئے سہرے پاک بنے دے رل گئی ہے بنرے دی ماء

قم کی شہزادی کا بابا لوٹ کر آیا نہ گھر

اصغر دی مسکان دا حملہ