سب سے اعلیٰ ہے تیرا گھر زہرا
سب سے اعلیٰ ہے تیرا گھر زہرا
تیرا در ہے خدا کا در زہرا
کلِّ ایمان کا وہ بن کے نصف
"آ گئیں مرتضیٰ کے گھر زہرا"
تیرے در پہ ملک بھی آتے ہیں
بھیس درزی کا اوڑھ کر زہرا
ماتمی آپ کی دعا سے ہیں
کیسے ان کو ہو کوئی ڈر زہرا
جن کی جاگیر میں ہو جنت بھی
ہیں وہ تیرے فقط پسر زہرا
وہ زمانے میں سر بلند ہوا
تیرے در پرجھکا جو سر زہرا
شان تیری جو لکھتا ہے سائر
ہے عطاؤں کا یہ اثر زہرا
ارسلان علی سائر
Comments
Post a Comment